دہلی(سچ نیوز) بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل ایس بی دیو نے اتفاقیہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ اے این آئی کے مطابق گولی حادثاتی طور پر چلی اوران کی ران کو زخمی کرگئی۔ بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہیں دہلی کے آرآر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔