نئی دلی ( سچ نیوز ) انڈیاکی فوجی قیادت نے وہ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کیلئے استعمال کی گئی تھی، امریکی سپیشل فورسز نے جو ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی تھی وہ خاموشی سے ٹارگٹ پورا کرتی ہے اور ریڈار پر ظاہر بھی نہیں ہوتی۔انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کیلئے جو ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی ہے وہ بھارتی فوج کی خواہشات کی فہرست میں شامل ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کا دورہ کرنے والے ہیں حکومتی اعلیٰ شخصیت نے بتایا کہ ’ ہماری اس ڈرون ٹیکنالوجی میں دلچسپی ہے جو امریکی سپیشل فورسز نے ایرانی ملٹری آفیسر کو قتل کرنے کیلئے استعمال کی۔‘
ذرائع نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے انڈیا ان نان سٹیٹ ایکٹرز کو خاموشی سے نشانہ بنائے گا جو انڈیا مخالف سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ ’ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے لیڈر حافظ سعید وہ نان سٹیٹ ایکٹرز ہیں جو پاکستان میں بیٹھ کر انڈیا کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔‘