انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی

کراچی: (سچ نیوز ) یورو کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت مستحکم رہی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.70 روپے سے بڑھ کر133.90 روپے اور قیمت فروخت 133.80 روپے سے بڑھ کر 134 روپے پر جا پہنچی، جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.20 روپے سے کم ہو کر 133 روپے اور قیمت فروخت 134.20 روپے سے کم ہو کر 134 روپے پر آ گئی۔یورو کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے یورو کی قیمت خرید 152.50روپے اور قیمت فروخت 154.50روپے ہو گئی، تاہم پاؤنڈ کی قیمت خرید 173 روپے اور قیمت فروخت 175 روپے پر برقرار رہی ۔

Exit mobile version