انجمن تاجران سندھ کے اجلاس میں کراچی میں تاجروں کے قتل کے حوالے سے قرارداد منظور

تفصیلات کے مطابق
انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن
کے مرکزی آفس لیاقت آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت
*جاوید شمس۔صدر کراچی* ڈویزن نے کی۔ اجلاس میں منیجنگ کمیٹی۔و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی
صدر انجمن تاجران سندھ
*جناب وقار حمید میمن صاحب* کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور تاجروں کی خدمت کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔تلاوت کے بعد گذشتہ دنوں نائب صدر کراچی ڈویزن حکیم عمرانی کے والد۔چیرمین لانڈی مرزا خان کی بہن اور والدہ اور الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کی والدہ کے انتقال پر دعا مغفرت و ایثال ثواب کیا گیا۔اجلاس میں کراچی میں گذشتہ دو روز کے دوران ڈکیتی میں مزاہمت پر تاجروں کے قتل پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی اور مکمل طور پر قرار داد منظور کی گئی۔
اجلاس میں D.G رینجرز ۔اور ایڈشنل آی ۔جی سے مطالبہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے جوانوں اور عوام کی طرف سے جانوں کے نزرانے دینے کے بعد شہر قائد میں امن قائم ہوا۔
اب یہ کون سے عناصر ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مین چورنگیوں پر سرے عام پھانسی دی جاے تاکہ کوی بھی دشمن اس شہر صوبے اور ملک کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہ ہو۔
اجلاس میں احتشام صدیقی۔حکیم عمرانی۔عامر عارف۔ ممحمد علی۔مرزا خان۔ہمایوں قادری۔ندیم اجمیری۔غلام مصطفی سیٹھی۔
ثاقب نوشاہی۔طارق آراہیں۔دانش حبیب۔شمیم احمد ۔محمد ماجد۔جیلانی انصاری۔محمد جاوید۔نورخان ۔ ذوالفقار حسین ۔ اعجاز احمد۔ محمد ارشد خان۔ محمد یاسر ۔محمد شعیب۔محمد ندیم انصاری۔شاھد قریشی۔شعیب قریشی۔ ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ّ

Exit mobile version