اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق کیس کی سماعت 31 اگست کو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ کرے گا، بینج میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، سماعت کے حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھاکہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں، فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔