Together we will overcome all the challenges with resolve and determination, InshaAllah! 🇵🇰 https://t.co/gIM7lqcjls
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 19, 2022
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کےفیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا "ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کواس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے،پورے عزم و یقیں سے ہم سب مل کر ہر طرح کی مشکلات کو شکست دیں گے۔ انشاءاللہ۔”
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے لگژری گاڑیوں اور مہنگے موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ جیم، جیولری، چمڑا، چاکلیٹ، جوسز اور سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، مچھلی ، فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے میک اپ اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔