دہلی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے شہنشاہ بگ بی کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا گاؤن پہننے پرقانونی نوٹس جاری ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میگا سٹارامیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ہے۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہارمیں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
امیتابھ بچن کو وکیل کا گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا،قانونی نوٹس جاری
امیتابھ بچن کو وکیل کا گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا،قانونی نوٹس جاری
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023