کراچی ( سچ نیوز ) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو شٹ اپ کال دی جس کی وجہ سے طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ممکن ہوپایا ہے۔
ٹوئٹر پر اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین کئی بار مذاکرات بھارت کی وجہ سے ناکام ہوئے ۔ جب بھی امریکہ مذاکرات کی بات کرتا تھا بھارت امریکی فوجیوں پر حملے کروا کر نام طالبان کا لگا دیتا تھا جس سے مذاکرات ناکام ہو جاتے۔ پلوامہ ڈرامے کے بعد امریکہ کو اس بات کی سمجھ آچکی تھی اس لیے را کو شٹ اپ کال دی گئی۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 14 ماہ میں امریکی و نیٹو فورسز کو افغان سرزمین سے نکال لیا جائے گا، معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے لوگوں کو پناہ بھی نہیں دی جائے گی جو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہوں ۔