امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پران کے منگیتر نے ایسی شرمناک تصویرشیئرکردی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پران کے منگیتر نے ایسی شرمناک تصویرشیئرکردی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

نیویارک(سچ نیوز) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے گزشتہ روز زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا اور اس کی خوشی میں اس کے منگیتر کرسچین کیرینو نے ایسا کام کر ڈالا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا رات کو سوئی اور جب صبح اٹھی تو کیرینو نے اس کی ایک تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔ اس تصویر کے ذریعے کیرینو دنیا کو دکھانا چاہتا تھا کہ لیڈی گاگا کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی کس قدر خوشی ہے کہ وہ ایوارڈ کی ٹرافی اپنے ساتھ لے کر سوئی تھی۔تاہم تصویر میں 32سالہ لیڈی گاگا برہنہ حالت میں چادر کے نیچے لیٹی ہوتی ہے اوراس کے بازوں اور جسم کا اوپری حصہ نمایاں ہو رہا ہوتا ہے۔ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس نے چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ہاتھوں آنکھوں پر رکھا ہوتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں ایوارڈ کی ٹرافی موجود ہوتی ہے۔واضح رہے کہ76ویں سالانہ گولڈن گلوب کی تقریب اتوار کے روز ہوئی تھی جس میں لیڈی گاگا نے ’اے سٹار از بارن‘ (A Star Is Born)کے گانے ’شیلو‘ (Shallow)پر یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

Exit mobile version