امریکی نائب صدر کے الزامات بلا جواز اور بے ہودہ ہیں، امریکہ اپنی غلطیاں درست کرے : چین

امریکی نائب صدر کے الزامات بلا جواز اور بے ہودہ ہیں، امریکہ اپنی غلطیاں درست کرے : چین

بیجنگ(سچ نیوز ) چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیجنگ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شون یینگ نے جاری ایک بیان میں امریکی الزامات کو بلا جواز اور بے ہودہ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی مرتکب غلطی درست کرے، چین پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور اس کی ساکھ خراب کرنے کا سلسلہ بند کرے اور چین کے مفادات کو اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا روک دے۔یاد رہے کہ مائیک پینس نے اپنے خطاب میں امریکی انتخابات میں چین کی مداخلت کا دعوی کرتے ہوئے بیجنگ پر الزام عائد کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کامیاب ہے، چین ان کے سوا کوئی دوسرا صدر چاہتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ چین امریکی جمہوریت میں مداخلت کر رہا ہے۔

Exit mobile version