واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی عدالت نے پورن سٹار اسٹارمی ڈینیلز کا امریکا کے صدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔ جج اوٹیرو کا کہناہے کہ پہلی ترمیم کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے، ایکٹریس ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پورن سٹار اسٹارمی ڈینیلز نے نیویارک کی عدالت میں رواں سال مقدمہ درج کرایا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر ان کے خلاف ٹوئٹ کرکے انہیں بدنام کیا۔ جج ایس جیمز اوٹیرو نے اپنے فیصلے میں کہا صدر کو آئین کی پہلی ترمیم کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ لہذا ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔جج نے اسٹارمی کو حکم دیاکہ اب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔جج کے فیصلے کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اسٹارمی ڈینلز پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا اور کہاکہ اسٹارمی کا منہ گھوڑے جیسا ہے۔ اسٹارمی نے جوابی ٹوئٹ میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اپنے محبوب صدر کے کرتوت دیکھ لیں۔