واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کرلیاہے ۔جیونیوز کے مطابق ایک امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مود ی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر طلب کرلیاہے ۔ امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کوبھی طلب کیا گیا ہے ۔ امریکی عدالت کی طرف سے ان افراد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے پر طلب کیاگیا ہے ۔