امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز ، فوجی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز ، فوجی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان

  1. واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان گہری اور مفصل گفتگو کے پیش نظر انہوں نے ‘محکمہ جنگ’ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیے جانے والے تمام مجوزہ فوجی حملے پانچ روز کے لیے ملتوی کر دیے جائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان حملوں کی معطلی کا انحصار جاری مذاکرات کی کامیابی پر ہے، جبکہ فریقین کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا۔
Exit mobile version