امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تاریخ کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تاریخ کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

واشنگٹن(سچ نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اس وقت اپنے عروج کو چھو رہی ہے اور اب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کو اب تک کی خطرناک ترین دھمکی دے ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ”اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ جان لے کہ اس جنگ میں اس کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔آئندہ امریکہ کو کبھی دھمکی مت دینا۔“امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو یہ دھمکی آدھی رات کو سوا ایک بجے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔حال ہی میں امریکہ کی طرف سے جنگی بحری بیڑے اور لڑاکا جہاز مشرق وسطیٰ میں بھیجے گئے ہیں۔ اور مزید ایک لاکھ بیس ہزار فوجی بھی بھیجنے کافیصلہ کیا جا چکا ہے۔ اس امریکی اقدام کے متعلق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ”یہ جنگی سامان اور فوجی ایران کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر خطے میں بھیجے جا رہے ہیں۔“ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین تلخی کی یہ نئی لہر متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں چار بحری جہازوں کو بارودی مواد سے نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بعد اٹھی ہے۔ بارودی مواد سے ان جہازوں کی باڈی میں 5سے 10فٹ کے شگاف پڑ گئے اور وہ ناکارہ ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کی طرف سے ان دھماکوں کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔

Exit mobile version