واشنگٹن( سچ نیوز )امریکا میں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواربرنی سینڈرز نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ صدارتی امیدوار نے اپنی مہم میں کسی بھی قومیت کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرپوسٹ کئے گئے ان کے ایک اردو بینر پر نہ صرف امریکا میں مقیم پاکستانی خوشی کا اظہارکررہے ہیں بلکہ جو پاکستانی کبھی امریکا نہیں گئے وہ بھی اسے پسند کررہے ہیں۔برنی سینڈرز نے فیس بک پر اردو میں لکھی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’برنی کے میڈی کیئر فار آل پروگرام میں بینائی اور چشمے، آلات سماعت، دانتوں کی حفاظت شامل ہیں‘۔
برنی سینڈرز کی پوسٹ نے اردو بولنے والوں کے دل جیت لئے اوردلچسپ مگر نیک تمناوں سے بھرپور ردعمل کا سیلاب سا آگیا۔
زین العابدین نے لکھا”برنی تیری جیت شالا، انشاللہ“