امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر کیا اثر پڑا ؟ پریشان کن خبرآگئی

امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر کیا اثر پڑا ؟ پریشان کن خبرآگئی

تہران(سچ نیوز) عراق کے دارلحکومت میں امریکی ڈرون حملے کے باعث ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت بے بعد خطے میں پیدا ہونے کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق برنیٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے ساتھ 69 اعشاریہ ایک چھ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ چھ ڈالر اضافے کے ساتھ 62 اعشاریہ نو چار بیرل ہوگئی ہے۔

سی این این کے مطابق گزشتہ سال 17 ستمبر 2019 کے بعد سے یہ تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Exit mobile version