بیجنگ(سچ نیوز) امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے جس کے باعث دونوں کے تعلقات میں بہت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اب چین نے گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور پرتشدد واقعات کا الزام امریکہ پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے جس سے دونوں ملکوں کے حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ویب سائٹ zerohedge.com کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ہانگ کانگ میں جو حالیہ مظاہرے ہوئے، یہ امریکہ کی کارستانی تھی۔ اس پر امریکہ کو چاہیے کہ وہ دنیا کے سامنے وضاحت پیش کرے۔“چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ’ہوا چن ینگ‘ نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ”امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سوچتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہرے اور پرتشدد واقعات قابل جواز ہیں، کیونکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ امریکہ کا کام تھا۔ احتجاج میں کئی امریکی چہرے بھی موجود تھے اور امریکی پرچم بھی دیکھے گئے۔“ ہوا چن ینگ نے امریکہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ”امریکیوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ آگ سے کھیلنے والے خود کو ہی جلا بیٹھتے ہیں۔“واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین میں ایک متنازعہ بل پاس کیا گیا تھا جس میں ہانگ کانگ کے قیدیوں پر چین میں مقدمات چلائے جانے کی منظوری دی گئی تھی۔ ہانگ کانگ میں اس بل کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔ان مظاہروں پر امریکہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ”ہانگ کانگ میں فوجی تصادم کا خطرہ ہے اور ہم تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔“
’امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے ورنہ ۔۔۔ ‘ چین نے کھلی دھمکی دے دی، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
’امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے ورنہ ۔۔۔ ‘ چین نے کھلی دھمکی دے دی، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024