واشنگٹن(ویب ڈیسک)روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نےصحافیوں سے گفتگو میں یہ کہہ دیا کہ پیوٹن واضح طور پر عراق میں جنگ ہار رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن روسی صدر پیوٹن کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کے بجائے عراق کہہ گئے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ گھر میں جنگ ہار رہا ہے، وہ پوری دنیا میں ناپسندیدہ ہوتا جارہا ہے، پیوٹن کے مخالف صرف نیٹو، یورپی یونین،جاپان ہی نہیں پورے 40 ممالک ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر بائیڈن ایک موقع پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو برطانوی صدر کہہ چکےہیں۔