امریکہ کی یوکرین کو کلسٹر بم کی فراہمی پر روس کا شدید ردعمل

امریکہ کی یوکرین کو کلسٹر بم کی فراہمی پر روس کا شدید ردعمل

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے یہ دھمکی امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دی ہے۔صدر پیوٹن نے کہا کہ اگر روس پر کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو جواب میں ہم بھی کلسٹر بم استعمال کریں گے۔ ہمارے پاس بھی کافی تعداد میں کلسٹر بم موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو بارہا مالی اور جنگی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا۔حالانکہ یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کے باعث ہی روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

Exit mobile version