پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حکیم آباد کے علاقے سے گرفتارکیاگیا، ملزم کی گرفتاری اور اس کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات دینے پر امریکا نے 20 لاکھ ڈالرز انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔جیو نیوز کے مطابق ملزم عابد علی خان اپنی گاڑی میں حکیم بلڈنگ کے قریب موجود تھا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیا۔
ملزم پر الزام ہےکہ وہ زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے لوگوں کوبیرون ملک بھیجتا تھا۔ اس کے ساتھ پنجاب اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی شامل ہیں، یہ لوگوں کو وزٹ ویزے پر میکسیکو اور برازیل پہنچاتے تھے اور پھر وہاں سے انہیں امریکہ منتقل کر دیتے تھے۔دو سال قبل امریکہ کی جانب سے ملزم کو سفارتخانے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس کے علاوہ ایف آئی اے پشاور میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج ہے۔