واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی مشن مکمل کر لیا ہے جس کے بعد شام نے فوج کا انخلاءشروع کردیا گیا ہے ،پینٹا گون کی خاتون ترجمان ڈاناوائٹ نے بدھ کے روز میڈ یا کے لیے جاری ایک ہنگامی بیان میں یہ اعلان کیا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ اتحادی افواج نے تمام مقبوضہ علاقوں کو خالی کر الیا ہے ۔انہوںنے واضح کیا ہے کہ فوجوں کو واپس بلالینے کے باوجود امریکہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کو مکمل شکست دینے کا کام جاری رکھے گا ۔داعش کے خلاف کارروائیاں کیسے ہونگی ،سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔پینٹا گون ذرائع کے مطابق فوج کے انخلاءکا فیصلہ صدر ٹرمپ کے حکم پر کیا گیا ہے ۔اس دوران وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتا یا ہے کہ صدر ٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح حاصل ہونے کے بعد فوج کے انخلاءکی ہدایت کی تھی جس پر عمل در آمد شروع ہو گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی مہم اب اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔پینٹاگون اور وائٹ ہاوس کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ داعش کے خلاف مہم جاری رکھنے کی کیا صورت ہوگی ۔کیا اس مقصد کے لیے زمین پر کچھ فوج موجود رہے گی،جلد واضح ہو جائے گا ۔