واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ نے پاکستان کیلئے عالمی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کر دیا۔امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلزنے کہا ہے کہ مجموعی طورپرپاکستان کی سیکیورٹی امدادکی معطلی برقراررہے گی،ایلس ویلزکا مزید کہناتھا کہ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ای ٹی پروگرام کی توثیق کردی،امریکی اقدام مشترکہ ترجیحات کے حصول اور فوجی تعاون مستحکم کرنے کیلئے ہے۔