امریکہ نے پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا

امریکہ نے پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ میں کہنا ہے کہ امریکا مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے،آئی ایم ایف اور پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے،پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔

پاک چین تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سمیت کسی پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکہ یا چین سے تعلقات رکھے،عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکا تعلقات مزید بڑھیں۔

Exit mobile version