واشنگٹن( سچ نیوز )واشنگٹن نے وینزویلا کی سرکاری ایئر لائن کو بلیک لسٹ کردیا ، یہ وینزویلا کی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کا تازہ ترین اقدام ہے۔ امریکی محکمہ ٹریژری کے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس منظوری کا مقصد وینزویلا کی حکومت کی جانبسے ایئرلائن کے مبینہ غلط استعمال کو روکنا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ وینزویلا کی حکومت نے ہوائی جہازوں کو اپنے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے جس میں دیگر ممالک میں اہلکاروں کی نقل وحمل شامل ہے۔