نیویارک (سچ نیوز) امریکا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کےخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔