واشنگٹن ( سچ نیوز)امریکا نے بغداد میں طبی عملے پر حملے کی تردید کردی،امریکا کاکہنا ہے کہ بغداد میں قافلے پر فضائی حملہ نہیں کیا ۔یاد رہے آج صبح خبر نشر ہوئی تھی کہ امریکی فضائیہ نے بغداد میں ایک اور ملیشیا لیڈر کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 2 گاڑیاں تباہ جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے، امریکی فضائیہ نے حملے میں حشد الشعیبی پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔تاہم امریکا نے نشر ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے،امریکا کاکہنا ہے کہ بغداد میں طبی عملے پر حملے کی خبربے بنیاد ہے ،بغداد میں کسی قافلے پر فضائی حملہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔