واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں کار میں سوار شخص نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری مارے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق امریکی ریاست جارجیا میں بغیر نمبر پلیٹ کار میں سوار ملزم شہر کے مصروف علاقے میں آیا اور وہاں ہجوم پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے میں ایک خاتون اور 3 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ ہوئے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری میں مدد پر 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔