بیجنگ( سچ نیوز )چین کی سٹیٹ کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے کہا ہے کہ چین اپنی امریکی درآمدات پراضافی ٹیرف نافذ نہیں کرے گا اورامریکہ سے درآمدات کو نوول کرونا وائرس کے تدارک اور کنٹرول سے متعلقہ نئی پالیسی کے تحت ٹیرف سے استثنی ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق چینی وزارت خزانہ، کسٹمزاینڈ سٹیٹ ٹکسیشن ایڈمنسٹریشن جنرل ایڈمنسٹریشن سے مشترکہ طور پر جاری ایک علیحدہ نوٹس میں کہاگیاہے کہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے عطیات کی درآمد کے عمل کو تیز کرنے کے لئے درآمدی ڈیوٹیوں میں چھوٹ سمیت متعدد آسان ٹیکس پالیسیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اس سے متعلقہ درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد نہیں ہوگا جبکہ لاگو کی گئی اضافی ڈیوٹیز ری فنڈ ہوسکیں گی۔اضافی ٹیرف سے چھوٹ کی سہولت یکم جنوری سے31مارچ تک ہوگی۔