واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ ، یورپ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔جیونیوز کے مطابق امریکہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں لیے گئے حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کریں۔ کیلی فورنیا میں بھی مسلم کمیونٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے باہر احتجاج کیا گیا ۔آسٹریلوی شہر میلبرن میں بھی مودی سرکار کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور دھرنا دیا گیا جس میں سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔جرمنی کے شہر برلن کے تاریخی برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے کشمیری برادری نے جرمن، بھارتی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ مل کر ہندو قوم پرست مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیاگیا ۔ برسلز میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھی بائیں بازو کی جماعتوں اور پروگریسو فرنٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور بی جے پی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔
امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024