نیو یارک (سچ نیوز) ماہرین نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ چین اور امریکہ میں جنگ کا خطرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جنوبی بحیرہ چین میں دونوں ملکوں کے درمیان تائیوان کے مسئلے پر کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکہ کو شکست ہوجائے گی۔امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل اور سپیشل آپریشنز کمانڈ کے سربراہ ولیم میک ریون کے مطابق فوجی ماہرین نے انتہائی خطرناک صورتحال کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس وقت جو صورتحال پیدا ہوچکی ہے اس کو صرف ایک چنگاری کی ضرورت ہے اور یہ چنگاری ایک چھوٹا سا جزیرہ تائیوان بن سکتا ہے۔ امریکہ نے تائیوان کی حفاظت کی قسم کھا رکھی ہے جس کی وجہ سے امریکہ اور چین کے مابین براہ راست جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔امریکہ کے ایک اور ریٹائرڈ ایڈمرل گیری روگ ہیڈ جو کہ اس گروپ کے شریک چیئرمین ہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی دفاعی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہے، کا کہنا ہے کہ اگر چین اور امریکہ میں جنگ ہوئی تو امریکہ کی شکست یقینی ہے، ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔اس حوالے سے یو ایس نیشنل ڈیفنس سٹریٹجی کمیشن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کو جیتنے میں بہت مشکل ہوگی اور ممکن ہے کہ ہمیں شکست ہوجائے ۔اگر کسی طور امریکی فوج روس یا چین کے ساتھ جنگ جیت بھی جائے تو بھی اس کی فوجی اموات اتنی زیادہ ہوں گی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
امریکہ اور چین میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، جنگ ہوئی تو کون جیتے گا؟ ماہرین نے ٹرمپ کی نیندیں اڑا دیں
امریکہ اور چین میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، جنگ ہوئی تو کون جیتے گا؟ ماہرین نے ٹرمپ کی نیندیں اڑا دیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024