امریکہ اور طالبان امن معاہدہ خوش آئندہ ہے۔اکرام الدین

امریکہ اور طالبان کے معاہدہ سے امن و امان جلد بحال ہو سکتا ہے۔چیف بین الاقوامی گلوبل میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں معاہدہ خوش آئندہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے معاہدہ سے امن و امان جلد بحال ہو سکتا ہے جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اس معاہدے سے پورے خطے کے امن و امان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے 19 سال جنگ کے طویل عرصے کے بعد اج افغانستان میں امن و امان قائم ہونے جا رہا ہیں اس لیے اج کا دن افغان بھائیوں کیلئے اہم دن ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس نے افغان امن معاہدے کیلئے اہم کردار ادا کیا بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے شمشاد ٹی وی اور وائس اف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ کا خاتمہ ہونے والا ہے بہت جلد افغانستان میں امن و امان بحال ہوگا انہوم نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی سے پاکستان میں امن وامان آسکتا ہے جب تک افغانستان میں امن و امان قائم نہ ہوگا تب تک خطے میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا پاکستان اور افغانستان کا متحد ہونا ضروری ہے تا کہ خطے میں امن و امان بحال ہو سکے اور خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔

Exit mobile version