تہران (ویب ڈیسک) امریکہ اوراسرائیل نے ایران میں کتنی سویلین املاک تباہ کیں۔۔۔؟ ہلال احمر نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئی ہیں۔مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے حملوں میں تباہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 ہوچکی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار 779 تجارتی املاک کو نقصان پہنچا ہے،صرف تہران میں 31 ہزار 562 رہائشی و تجارتی املاک حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 600 سکول تباہ ہوچکے ہیں جبکہ بنیادی صحت اور ہنگامی طبی امداد کے 295 مراکز بھی حملوں میں نشانہ بنے ہیں۔
