امریکہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ۔۔۔ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کر دیا

امریکہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ۔۔۔ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کر دیا

تہران(سچ نیوز) ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بہت مختصر ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی جنگ بہت مختصر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، جنگ کرنا امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہوگی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ہرگز جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ بہت لمبی نہیں ہوگی ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے یورپی یونین کے معاہدے کو منسوخ کر تے ہوئے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد ایران نے یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اپنے معاہدے کو توڑتے ہوئے یورینئم کی افزودگی کو دو گنا کر دے گا۔

Exit mobile version