سینٹ پال(سچ نیوز) امریکا کی 22 ریاستوں میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اب تک 127 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منیوسٹا میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری سے بچوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس کے 9 ماہ میں ساتواں کیس سامنے آچکا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیو سے مماثلث رکھنے والی بیماری کے کیسز 22 ریاستوں میں رپورٹ ہوچکے جس کی وجہ سے 127 بچے متاثر ہوئے۔منیسوٹا کے وزیر صحت نے مذکورہ وبا پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری پولیو سے ملتی جلتی ہے کیونکہ متاثرہ بچے میں ہلنے جلنے کی سکت نہیں رہتی اور وہ مفلوج ہوجاتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2014 میں اس حوالے سے پہلا کیس کیلی فورنیا میں رپورٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں اسی سال 120 متاثرہ مریض سامنے آئے اسی طرح 2016 میں بھی 149 کیسز درج ہوئے تھے۔سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق رواں سال بھی 22 ریاستوں میں 127 کیس سامنے آچکے ہیں۔طبی ماہرین نے پولیو وائرس کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیماری ریڑھ کی ہڈی میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کا جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات میں ماحولیاتی تبدیلیاں سب سے اہم ہیں۔امریکی ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا تھا کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا نیل وائرس اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے مگر حال ہی میں ہونے والی تحقیق نے اس خدشے کو متاثر کردیا جو ماہرین کے لیے پریشان کن ہے۔
امریکا مفلوج ہونے لگا، پراسرار بیماری نے جکڑ لیا، 127بچے متاثر
امریکا مفلوج ہونے لگا، پراسرار بیماری نے جکڑ لیا، 127بچے متاثر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
اسلام آباد میں شوہر نے ٹک ٹاکر اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز ، فوجی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
وہ تاریخ ساز دن جب مسلمانان ہند نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی ریاست کی قرداد منظور کی
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
مشرق وسطیٰ: ایرانی جوہری مرکز اور لبنانی طبی سہولتوں پر اسرائیلی حملے
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
عمران خان کی صحت کے مسئلہ پر حکومت بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے،
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
ایران جنگ؛ برطانیہ اپنے فوجی اڈّے امریکا کو دینے پر رضامند ہوگیا
منجانب
bilal asghar
22/03/2026