تہران (سچ نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ان کے ملک میں حکومت کی تبدیلی کا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نفسیاتی اور اقتصادی حربوں سے ایران کی جائز حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی4 نومبر کو عائد کی جا رہی ہے۔