اسلام آباد( سچ نیوز )طویل جنگ کے بعد مذاکرات کے ذریعے امن کی کوشش۔ امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن معاہدے میں صرف آج کا دن باقی ،کل قطری دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراءخارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے۔ خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘