اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کے خط پر وزارت قانون و انصاف کی رائے مانگ لی۔ ایوان صدر کی جانب سے خط وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام لکھا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار کے بعد ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگی۔ الیکشن کمیشن نے صدر سے ملاقات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں عام انتخابات کی تاریخ دینا کس کا کام ہے، آیا تاریخ صدر مملکت دیں گے ؟ یا انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔