اسلام آباد (روزنامہ سچ
) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 45 کرم سے ڈی سیٹ بھی کردیا ۔
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا گیا ہے ، عمران خان پر 5 سال تک عوامی عہدے لینے پر پابندی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے ہیں ، انہیں 63 ون ایچ کے تحت 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا جاتا ہے ۔