اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر کے لحاظ سے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے ڈیٹا کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے جبکہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار445 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہے، 46 سے 55 سال تک کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 جبکہ 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔ 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا 20 جون تک کا ڈیٹا جاری کیا ہے اور عام انتخابات کیلئے ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے۔