تہران(سچ نیوز)ایران میں خواتین حقوق کی علمبردار اور حکومت پر کڑی تنقید کرنے والی خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی کوسیکیورٹی کے الزامات اور عدلیہ کی توہین پر 12 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی دی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی معروف خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی کو مقامی عدالت نے ایرانی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے ، غیر قانونی اجتماعات ،قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لینے،عدلیہ اور سرکاری حکام کے خلاف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ’’توہین آمیز ‘‘ مواد شیئر کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 12سال 9ماہ کی سزائے قید سنا دی ہے ۔عدالت نے سزائے قید کے علاوہ ہنگامہ شہیدی کے کسی بھی سیاسی گروپ میں شمولیت اختیار کرنے ،آن لائن یا میڈیا سرگرمی اور ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔واضح رہے کہ 2009 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے نام پر ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے الزام میں بھی ہنگامہ شہیدی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔انھیں 2017ء میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا اور کئی ماہ تک غیرملکی میڈیا گروپوں کے لیے کام کرنے کے الزام میں زیر حراست رکھا گیا تھا۔
خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی کوسیکیورٹی کے الزامات اور عدلیہ کی توہین پر 12 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی دی گئی ہے
خاتون صحافی ہنگامہ شہیدی کوسیکیورٹی کے الزامات اور عدلیہ کی توہین پر 12 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی دی گئی ہے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024