اسلام آباد( سچ نیوز )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اور پاکستانیوں کی غیر معمولی حمایت پر شکرگزارہیں۔افغان مہاجرین کے ساتھ یکجہتی کے چالیس سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس آج کل پاکستان میں موجود ہیں۔اس دوران انہوں نے جہاں وزیراعظم پاکستان عمران خا ن سمیت ملک کی کئی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں وہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر برائے مہاجرین اور پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی ہے۔
انتونیو گوئترس نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا کہ ہم افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کی چالیسیویں سالگرہ منارہے ہیں ،اس موقع پر مہاجرین کیلئے خیرسگالی کی سفیر ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ماہرہ خان اور دیگر تمام پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے غیر معمولی حمایت کی۔یو این سیکریٹری کے ٹوئٹ کو ماہرہ نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔
انتونیو کے ٹویٹ پر ہزار وں افراد نے پسند یدگی اور آراکااظہارکیا۔