اقوام متحدہ کی چند کیڑوں کو انسانی غذا کا حصہ بنانے کی تجویز

اقوام متحدہ کی چند کیڑوں کو انسانی غذا کا حصہ بنانے کی تجویز

نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ نے چند کیڑوں کو انسانی غذا کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ کیڑوں میں پروٹین بہت ہوتی ہے، یہ بڑی تعداد میں موجود ہیں اور قیمت بھی زیادہ نہیں ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہاکہ چند کیڑوں کو انسانی غذا کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے،بیان کے مطابق 2050 تک کرہ ارض کی آبادی9 اعشاریہ 7 بلین ہو جائے گی۔برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف ریو گرانڈ کی فوڈ انجینیئر اندریسا جینزن نے کہاکہ ان کیڑوں میں کچھ تو خاص ہو گا کہ انھیں ارتقائی عمل سے گزرنے کے باوجود بھی اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔تاہم فی الحال آپ کو عام دکانوں میں لال بیگ سے بنی ڈبل روٹی نہیں ملے گی اور برازیل کے حکام نے کیڑوں سے بنی اشیا کو انسانوں کی خوراک کا حصہ ہونے کی منظوری نہیں دی ہوئی لیکن سپین کی ایک سپر مارکیٹ میں جھینگوں سے بنائے گئے سینڈوچ وغیرہ ملتے ہیں۔ برطانیہ میں روسٹڈ ٹڈے ملتے ہیں۔

Exit mobile version