نیویارک(سچ نیوز) بھارتی وزیرخارجہ سشما سورا نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، انہوں نے حسب روایت الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی پاکستان کی جانب سے آتی ہے،اقوام متحدہ کا اثرو رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے، اس لیے اس میں تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا کا واضح ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اب بھی آزاد ہے،پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے فرار کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سشما سوراج نے حسب معمول ہرزہ سرائی کی اور مؤقف اپنایا کہ مذاکرات کا عمل پاکستان ہی کی وجہ سے ممکن نہ ہوا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کی مذاکرات کی دعوت قبول کی لیکن کشمیر کے حالات کے باعث مذاکرات ملتوی کیے،بھارتی وزیرخارجہ نے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے فرار کا الزام بھارت پر عائد کرنا درست نہیں ہے اور بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کرنا پاکستان کی عادت ہے،سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردوں کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے،اقوام متحدہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا اثرو رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اس لیے اس میں تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔
اقوام متحدہ کا اثرو رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے،دہشت گردی کا ناسور دنیا میں پھیل چکا ہے:سشما سوراج
اقوام متحدہ کا اثرو رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے،دہشت گردی کا ناسور دنیا میں پھیل چکا ہے:سشما سوراج
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024