لاہور/ کراچی (سچ نیوز ) داکار یاسر حسین نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر چند روز قبل اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم شادی ہونے تک دن گن رہے ہیں۔
لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ سب کی پسندیدہ ترین جوڑی اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔ شوبز کی ویب سائٹ پاکستانی سینما کے مطابق اقرا اوریاسر رواں ماہ کے آخر یعنی دسمبر میں ہی شادی کر لیں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق اقرا اور یاسر کراچی میں ہی شادی کریں گے اور شادی کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔