کابل(سچ نیوز)افغانستان میں ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت25جنگجو مارے گئے جب کہ 5شہری بھی ہلاک ہوگئے دوسری طرف افغان طالبان نے مارے جانے والے تمام افراد کو عام معصوم شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں طالبان جنگجو محفوظ رہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان کمانڈرز سمیت25جنگجو مارے گئے جب کہ11افراد زخمی ہیں،فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد نے افغان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فضائی حملوں میں 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے جس کی افغان فوج نے تردید نہیں کی۔ افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں پر ریڈیو سٹیشن بند کر دیا گیا دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ کی لوگر میں کی گئی فضائی بمباری میں 24معصوم شہری ہلاک اور10زخمی ہوگئے جب کہ طالبان جنگجو محفوظ ہیں۔افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے تحت رواں برس طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں596شہری ہلاک اور1ہزار 892زخمی ہوئے ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں733بچے شامل ہیں۔
افغان فضائیہ نے طالبان سمجھ کر عام شہریوں پر بم برسادیے، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
افغان فضائیہ نے طالبان سمجھ کر عام شہریوں پر بم برسادیے، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024