قندھار (سچ نیوز) افغان صوبے قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں، حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق قندھار پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 7 عام شہری اور 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 40 پولیس اہلکار شامل ہیں۔افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر اس وقت حملہ شروع ہوا جب ایک کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد پولیس ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوگئے۔ طالبان جنگجوﺅں اور افغان سکیورٹی فورسز میں 2 گھنٹے سے زائد مقابلہ جاری رہا اور 7 بجے ہیڈ کوارٹر کو کلیئر کرایا گیا ۔افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت ملک میں امن کے راستے تلاش کر رہی ہے لیکن اس طرح کے حملوں کے ذریعے طالبان یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں امن نہیں چاہتے۔
افغان طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اتنے لوگ نشانہ بن گئے کہ اشرف غنی بھی چپ نہ رہ سکے
افغان طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اتنے لوگ نشانہ بن گئے کہ اشرف غنی بھی چپ نہ رہ سکے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024