دوحہ( سچ نیوز ) امریکا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو معاہدے کو ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے،طالبان اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتے تو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع کھو دیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ اگر افغان طالبان امن و امان کی ضمانتوں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے وعدے پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ہم اس تاریخی معاہدے کو ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتے تو وہ اپنے ہم وطن افغانوں کے ساتھ بیٹھنے اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع کھو دیں گے۔