کابل(سچ نیوز) امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے پر تحفظات کے باعث افغان صدر اشرف غنی نے پہلے سے طے شدہ دورہ واشنگٹن کو ملتوی کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کو ہفتے کو 13 رکنی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہونا تھا جہاں ان کی پیر کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی تاہم افغان صدر نے یہ دورہ ملتوی کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں افغان طالبان سے مذاکرات پر کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن بے معنی ہے۔افغان طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے کے باوجود کابل میں ایک ہفتے کے دوران دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔