ابوظہبی(سچ نیوز ) حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔افغان امن مذاکرات سے وابستہ ذرائع نے جیو کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے رہنما انس حقانی سمیت 9 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو افغان خفیہ ایجنسی نے جیل سے رہا کیا ۔انس حقانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے اور نیٹ ورک کے موجودہ لیڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔
افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے 9اراکین کو رہا کردیا
افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے 9اراکین کو رہا کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025