افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے جرمنی 432ملین یورو فراہم کرے گا

افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے جرمنی 432ملین یورو فراہم کرے گا

برلن(سچ نیوز)افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لئے جرمنی مزید 432ملین یورو امداد دے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے2018 میں افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید 432 ملین یورو کا امدادی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، دیہی علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کا شمار افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے والے بڑے ڈونر ممالک میں ہوتا ہے۔ برلن حکومت2001 ایک کے بعد سے افغانستان کی تعمیر نو کے 4عشاریہ 6ارب یورو فراہم کر چکی ہے۔

Exit mobile version